Tuesday 29 November 2011

shikwa shikayat - علامہ اقبال

شکر و شکایت

میں بندۂ ناداں ہوں‘ مگر شکر ہے تیرا
رکھتا ہوں نہاں خانۂ لاہوت سے پیوند

اک ولولۂ تازہ دیا میں نے دلوں کو!
لاہور سے تاخاکِ بخارا و سمر قند


تاثیر ہے یہ میرے نفس کی کہ خزاں میں
مرغانِ سحر خواں مری صحبت میں ہیں خورسند

لیکن مجھے پیدا کیا اس دیس میں تو نے
جس دیس کے بندے ہیں غلامی پہ رضامند

0 comments:

Powered by Legendpoetry All rights reserved