Tuesday 29 November 2011

ijtihad - علامہ اقبال

اجتہاد

ہند میں حکمتِ دیں کوئی کہاں سے سیکھے
نہ کہیں لذتِ کردار نہ افکار عمیق

حلقۂ شوق میں وہ جرأتِ اندیشہ کہاں
آہ! محکومی و تقلید و زوالِ تحقیق


خود بدلتے نہیں‘ قرآں کو بدل دیتے ہیں
ہوئے کس درجہ فقیہان حرم بے توفیق

ان غلاموں کا یہ مسلک ہے کہ ناقض ہے کتاب
کہ سکھاتی نہیں مومن کو غلام کے طریق

0 comments:

Powered by Legendpoetry All rights reserved