Tuesday 29 November 2011

kuwait or deen - علامہ اقبال

قوت اور دین

اسکندر و چنگیز کے ہاتھوں سے جہاں میں
سو بار ہوئی حضرت انساں کی قبا چاک

تاریخِ امم کا یہ پیامِ ازلی ہے
’صاحب نظراں! نشۂ قوت ہے خطرناک‘

اس سیل سبک سیر و زمیں گیر کے آگے
عقل و نظر و علم و ہنر ہیں خس و خاشاک

لا دیں ہو تو ہے زہرِ ہلاہل سے بھی بڑھ کر
ہو دیں کی حفاظت میں تو ہر زہر کا تریاک

0 comments:

Powered by Legendpoetry All rights reserved