Wednesday 30 November 2011

Tu ra norda ishq hai - علامہ اقبال

سلطان ٹیپو کی وصیت

تو رہ نوردِ شوق ہے؟ منزل نہ کر قبول
لیلٰی بھی ہم نشیں ہو تو محمل نہ کر قبول

اے جوئے آب بڑھ کے ہو دریائے تندوتیز
ساحل تجھے عطا ہو تو ساحل نہ کر قبول


کھویا نہ جا صنم کدۂ کائنات میں
محفل گداز! گرمیِ محفل نہ کر قبول

صبحِ ازل یہ مجھ سے کہا جبرئیل نے
جو عقل کا غلام ہو وہ دل نہ کر قبول

باطل دوئی پسند ہے‘ حق لاشریک ہے
شرکت میانۂ حق و باطل نہ کر قبول!

0 comments:

Powered by Legendpoetry All rights reserved