Wednesday 30 November 2011

jis banda haq ben ki - علامہ اقبال

بیداری

جس بندۂ حق بیں کی خودی ہوگئی بیدار
شمشیر کی مانند ہے برندہ و براق

اس کی نگہِ شوخ پہ ہوتی ہے نمودار
ہر ذرہ میں پوشیدہ ہے جو قوتِ اشراق


اس مرد خدا سے کوئی نسبت نہیں تجھ کو
تو بندۂ آفاق ہے‘ وہ صاحبِ آفاق

تجھ میں ابھی پیدا نہیں ساحل کی طلب بھی
وہ پاکیِ فطرت سے ہوا محرمِ اعماق

0 comments:

Powered by Legendpoetry All rights reserved