Tuesday 29 November 2011

batao tujh ko kia - علامہ اقبال

مدنیت اسلام

بتاؤں تجھ کو مسلماں کی زندگی کیا ہے
یہ ہے نہایتِ اندیشہ و کمالِ جنوں

طلوع ہے صفت آفتاب اس کا غروب
یگانہ اور مثالِ زمانہ گونا گوں


نہ اس میں عصر رواں کی حیا سے بیزاری
نہ اس میں عہدِ کہن کے فسانہ و افسوں

حقائقِ ابدی پر اساس ہے اس کی
یہ زندگی ہے‘ نہیں ہے طلسمِ افلاطوں

عناصر اس کے ہیں روح القدس کا ذوقِ جمال
عجم کا حسن طبیعت‘ عرب کا سوزِ دروں

0 comments:

Powered by Legendpoetry All rights reserved