Wednesday 30 November 2011

Adam - علامہ اقبال

آدم
طلسمِ بود و عدم جس کا نام ہے آدم!
خدا کا راز ہے‘ قادر نہیں ہے جس پہ سخن
زمانہ صبحِ ازل سے رہا ہے محو سفر
مگر یہ اس کی تگ و دو سے ہو سکا نہ کہن

اگر نہ ہو تجھے الجھن تو کھول کر کہدوں!
وجودِ حضرت انساں‘ نہ روح ہے‘ نہ بدن

0 comments:

Powered by Legendpoetry All rights reserved